ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خسرہ کے ٹیکہ کے بعد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی افواہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے مسترد کردی

خسرہ کے ٹیکہ کے بعد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی افواہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے مسترد کردی

Thu, 09 Feb 2017 11:20:33    S.O. News Service

میسورو ، 8؍فروری(ایس او نیوز) خسرہ کے ٹیکے کے بعد میسورو میں بعض بچوں کے بیما رپڑنے اور اسپتال میں داخل کرانے کی افواہوں کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرڈاکٹر بسواراج نے آج ان افواہوں کو مستردکردیا اور کہا کہ کسی بھی بچے کو اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا ہے اور اس ٹیکہ کے کوئی ذیلی اثرات نہیں ہیں۔اس ٹیکہ کے بعد بعض اسکولی طلبہ کے اسپتال میں داخل کروانے کی افواہوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ٹیکہ اندوزی مرکزی حکومت کی مہم کا حصہ ہے تاکہ 2020تک ''روبیلا '' نامی خسرہ کا خاتمہ کیا جاسکے اور اس سے بچوں کی صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے والدین سے خواہش کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور اپنے بچوں کو ٹیکہ دلائیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر سوسائٹی میسورواس ضلع میں 9ماہ سے 15برس تک کی عمر کے گروپ کے 7,95,788بچوں کو ٹیکہ دلانے کی مہم چلارہی ہے ۔ تین ہفتے طویل ٹیکہ اندوزی کی مہم کے دوران پہلے ہفتہ میں اسکولس کا احاطہ کیا جائے گا، جس کے بعد آئندہ دو ہفتوں کے دوران آنگن واڑی مراکز،مواضعات اور ہیلتھ سنٹرس میں یہ مہم چلائی جائے گی۔گزشتہ روز شروع اس مہم کے بعد یہ افواہیں تیزی سے پھیلیں جس کے بعد پریشان کن والدین اسکولس پہنچے اور ا پنے بچوں کو اس خدشہ کے تحت لے کر چلے گئے کہ ان کو ٹیکہ دیا جائے گا۔ اس مہم کے پہلے دن جملہ 7,95,788بچوں کے منجملہ 74,678بچوں کو ٹیکہ دیا گیا، جبکہ 9ماہ سے 5برس تک کی عمر کے 10,044بچوں کو ٹیکہ دیا گیا۔


Share: